بلاول بھٹو زرداری کی نواب ثنااللہ زہری کی والدہ کے درجات میں بلندی کی دعا

چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواب ثنااللہ زہری کی والدہ اور صاحبزادی کے درجات میں بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جھالاوان ہاؤس آمد جہاں انہوں نے نواب ثناللہ زہری سے ان کی والدہ اور صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، شازیہ مری، علی مدد جتک نے بھی نواب ثنااللہ زہری سے تعزیت کی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعزیت کیلئے جھالاوان ہاؤس آمد کے موقع پر سردار ہمایوں گبول بھی موجود تھے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی نواب ثنااللہ زہری کی والدہ کے درجات میں بلندی کی دعا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email