محمکہ تعلیم پنجاب کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے پنجاب ایجوکیشن کنوینشن 2021 کا انعقاد

لاہور میں محمکہ تعلیم پنجاب کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن کنوینشن 2021 کا انعقاد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کنوینشن کا انعقاد لاہور میں گورنر ہاوس مال روڈ میں کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور ممبران کابینہ پنجاب نے شرکت کی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تقریب کا آغاز کیا اور وزیراعظم عمران خان کو تین سالہ کارکردگی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمکہ تعلیم پنجاب میں شروع کئے جانے والے منصوبے ہمارے آنے والی نسلوں کے لئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے محمکہ تعلیم میں گزشتہ تین سال کے دوران مکمل کئے جانے والے منصوبوں کو بڑے پیمانے پر سراہا۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کُل 60 ہزار سے زائد سرکاری اسکول ہیں جس میں 1 کروڑ 40 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، محمکہ تعلیم پنجاب ملازمین کے لحاظ سے پاکستان آرمی کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب نے وہ کام کئے گئے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 8500 اسکولوں کو اپگریڈ کرنے جا رہے ہیں جس سے تقریباً 18 لاکھ طلبا مستفید ہوسکیں گے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 92 فیصد طلبا کے بے فارم کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے لئے لائسنس حصول کا آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا جس کے تحت اب تک 20 ہزار سے زائد سرٹیفیکیٹس جاری کئے جا چکے۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ محمکہ تعلیم پنجاب میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی بے پناہ سپورٹ کے لئے ان کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب تعلیم کے کامیابی سے نفاذ کیلئے نجی سیکٹر کے اساتذہ کو بھی مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آج محمکہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، چھٹیاں، ریٹائرمنٹ، پینشن، اے سی آر وغیرہ کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اکیڈمی کا آن لائن قیام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس پر نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا مفت تربیت حاصل کر سکتے ہیں، انصاف اکیڈمی کے قیام سے ملک میں قائم اکیڈمی کلچر کی بڑے پیمانے پر نفی ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ سال 2021 کے اختتام تک محمکہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔

The post محمکہ تعلیم پنجاب کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے پنجاب ایجوکیشن کنوینشن 2021 کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email