مینارپاکستان میں جو کچھ ہوا اس سے مجھے تکلیف ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مینارپاکستان میں جوکچھ ہوا اس سے مجھے شرم آئی اورتکلیف ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایجوکیشن کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ مینار پاکستان واقعے سے تکلیف ہوئی، کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہاں مغرب سے زیادہ عورتوں کی عزت کی جاتی ہے۔ جو حرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچر اور دین کا حصہ نہیں۔

عمران خان نے خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات  کی ہدایت کی اور کہا لاہور واقعات کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزا یقینی بنائی جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ موبائل کےغلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو تباہی دیکھ  رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونےکی وجہ سے ہے، جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں، والدین بچوں کی تربیت کریں۔

عمران خان  نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کےساتھ ہمیں اپنےبچوں کوتربیت دینےکی بھی ضرورت ہے۔بچوں کی تربیت کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں سیرت نبی ﷺپڑھائیں،ہمیں اپنے بچوں کوسیرت النبی ﷺ سےآگاہی دینےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ سیرت النبی ﷺکو بھی اسکولوں میں لازمی طور پرنافذ کرنا ہے۔

عمران خان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ جن قوموں نےترقی کی ہے وہاں یکساں نظام تعلیم ہے۔ یکساں نصاب ماضی میں ہوناچاہیےتھا لیکن نہیں کیا گیا۔ جب ہم آزاد ہوئے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینا چاہیے تھی لیکن ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کہ مستقبل کا کیا بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان  کا   مزید کہنا تھا کہ انگلش میڈیم سسٹم نے ہمیں مغربی کلچرکاغلام بنا دیا۔ انگریزوں کا سسٹم تبدیل کرنےکی بجائے ہم نے انہیں مزید بڑھایا۔ ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے، ہمیں انگیر کا طبقاتی نظام تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔

The post مینارپاکستان میں جو کچھ ہوا اس سے مجھے تکلیف ہوئی، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email