وزیراعلیٰ شکایت سیل کے ذیلی ڈسک ہر تحصیل میں قائم کئے جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکایت سیل کے ذیلی ڈسک ہر تحصیل میں قائم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیر اعلیٰ زبیر نیازی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو زبیر نیازی نے دو سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے اور رپورٹ میں شکایت سیل کے احکامات پر مسائل حل ہونے کی شرح 86 فیصد سے زائد ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شکایت سیل کا دائرہ کار بڑھایا جائے اور چیف سیکرٹری جواد رفیق کو وزیراعلیٰ شکایت سیل سے کوآرڈینیشن بہتر کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع کے انتظامی اور پولیس افسران شکایت سیل سے تعاون نہیں کرتے ان کی رپورٹ بھی لکھی جائے گی۔

The post وزیراعلیٰ شکایت سیل کے ذیلی ڈسک ہر تحصیل میں قائم کئے جائیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email