وزیراعظم سے وزیر بلدیات پنجاب کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی انتخابات اور متعلقہ امور کے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے  میاں محمود الرشید کو بلدیاتی ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیر اعظم نے  بلدیاتی ایکٹ کے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے کرنے کی  بھی ہدایت دی۔

The post وزیراعظم سے وزیر بلدیات پنجاب کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email