پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی

پاکستان نے شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  (NDMA )کی طرف سے شام کیلئے اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ شام، پاکستان مشن 4.42 کروڑ سے 200 ٹن چاول اور 200 ٹن آٹا خریدے گا ۔

اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے چین سے 12 ڈرونز کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ کی بھی منظوری  دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ECC)نے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری بھی دے دی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کرے گا جبکہ  ای سی سی نے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی بھی منظوری دیدی  ہے۔

اجلاس میں این ڈی ایم اے کیلئے 150 ملین ڈالر کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری یہ رقم 8.5 کروڑ افراد کیلئے کورونا ویکسئین کی خریداری پر خرچ ہوگی، ای سی سی نے وزارت صحت کیلئے 2.37 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

The post پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email