وزیر اعظم عمران خان کی نذیر چوہان سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ترین گروپ چھوڑنے والے نذیر چوہان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا ہے کہ میں اپنےعمل پر شرمندہ ہوں،آپ میرے قائد ہیں،مجھے معاف کردیں۔

ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی غلطیوں پر وزیر اعظم سے معافی مانگ لی ہے، پہلے مجھے ڈانٹ پڑی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی ہے۔

ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں اور ترین گروپ کے گیارہ اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے نذیر چوہان کامزید کہنا تھا کہ میں جلد ان گیارہ ارکان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرواؤں گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی نذیر چوہان سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email