ملک کانام روشن کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آکسیجن کے بغیر کے ٹو(K2)چوٹی سرکرنے والے بلتستان کے کوہ پیماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم  نےکوہ پیماوں کو انکی کامیابی پرمبارکباد  پیش کی، عمران خان نے حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا ہے،مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ  کوہ پیماؤں کی موسم سرما میں نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے لئے وزیر اعظم سے تعاون کی درخواست پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطے میں رہیں انشاللہ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

گورنرہاوس میں ہونےوالی ملاقات میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد ،وزیر کھیل تیمور بھٹی بھی شریک وزیراعظم سے کوہ پیماؤں کے ٹیم لیڈر محمد تقی، یوسف علی، مشتاق احمد، محمد حسن اور علی درانی نے بھی ملاقات  کی۔

The post ملک کانام روشن کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں،عمران خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email