عوام کوصحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اولین تر جیح ہے ، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کوصحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اولین تر جیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی جس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس ، آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہورہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے معاملے پر میں یورپی اراکین پارلیمنٹ کیساتھ رابطوں میں ہوں ، جلد یورپی پار لیمنٹ کا دورہ بھی کر رہاہوں جسکے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے ، یونیورسٹیز میں اصلاحات پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے تمام امور کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

The post عوام کوصحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اولین تر جیح ہے ، عمران خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email