اسکولوں کی بندش سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نسل کا نقصان ہو رہا ہے ، بچوں پر نفسیاتی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری تعلیمی نظام کو جان بوجھ کر تباہ کیا ، سندھ میں کوئی ایک جماعت نہیں جو تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں ہو ، وزیر تعلیم ہیش ٹیگ پر خوش ہو رہے ہیں ، سب کچھ کھلا ہے، سیاسی جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے مگر اسکول بند ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ میں ہمارے بچوں کا مستقبل خراب کر رہی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں اسکول بند کردیے گئے، کون زمہ دار ہے ، کورونا کے نام کروڑوں روپے کے فنڈز آئے، وہ پیسے کہاں جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 30 اگست تک اگر اسکول نہ کھولے گئے تو جماعت اسلامی کراچی میں ایک بڑا احتجاج کرےگی ، سیوریج اور کچرے کے باعث کراچی  کی گلیوں میں اب بچے نہیں کھیل سکتے۔

The post اسکولوں کی بندش سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں ، حافظ نعیم الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email