افغانستان کی بدلتی صورتحال سے بھارت پریشان ہے،مشعال ملک

کشمیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال سے بھارت پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  بھارت سمجھتا ہے افغانستان کا مسئلہ حل ہو گیا تو ممکن ہے دنیا کی نظریں کشمیر پر پڑ جائے۔

مشعال ملک  کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں حالات نارمل ہونے  میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی میڈیا افغانستان کی جنگ کشمیر میں جوڑنے کی کوشش کر رہا ہ،انڈین چینل مختلف فیک ویڈیوز چلا کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ طالبان کشمیر کا رخ کر رہے ہیں۔

مشعال ملک  کا مزید کہنا تھا کہ بھارت محض دنیا کی اٹینشن حاصل کرنے کے لئے یہ کر رہا ہے،انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کا سورج بھی جلد طلوع ہو کر رہے گا۔

The post افغانستان کی بدلتی صورتحال سے بھارت پریشان ہے،مشعال ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email