کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریل اور ریلویز فریٹ کاریڈور کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے کی سنگ بنیاد کیلئے ستمبر تک تمام انتظامات مکمل کیے جانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے 43 کلومیٹر ٹریک پر کام جاری ہے ، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے ماحول دوست الیکٹرک ٹرین چلے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کیماڑی سے پیپری مارشلنگ یارڈ تک 50 کلومیٹر طویل فریٹ ٹرین منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

The post کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email