میرے ماہی گیروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے  ماہی گیروں  کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے جزیرہ بھٹ کی  تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے  کراچی  فش  ہاربر  پر ڈائریکٹر  کے طورپر 2 سال 1990 سے 1992  تک کام کیا ، میں نے  بندرگاہ کی ترقی پر کام کیا، آج جو  جیٹیز  بنی ہوئی ہیں   وہ  پلیٹ فارم میں نے انجینئر کے طور پر بنائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرا گھر منچھر جھیل  کے پاس ہے ، جس طرح ڈرینیج  کا گندا پانی سمندر  میں جارہا ہے  اس  سے  یہ  سارا قدرتی ماحول ختم ہوجائے گا ، اس لیے ہم 4 بڑے ٹریٹمنٹ   کے پلانٹ لگا رہے ہیں ، اس سے ماحول کو بچائیں گے ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ  ماہی گیر اپنے مسائل  حل کرنے کے لیے خود آگے آئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ  فشر مین  کے تمام مسائل حل کریں گے ، کیماڑی  کا روڈ ، شمس  پیر کا روڈ  بھی بنایا ہے ، میں چاہتا ہوں کہ ایک پُل  بناؤں تاکہ  کشتی کے بجائے  گاڑی پر بابا بھٹ آؤں ، ان جزیروں  کو جوڑنے  کے لیے پُل  بنانے کے منصوبے پر کام کررہا ہوں۔

The post میرے ماہی گیروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email