راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گھارو کے قریب جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

راجہ اظہر نے کہا کہ فرض شناس بہادر بیٹوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

The post راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email