شاہ محمود قریشی تاجکستان سے ازبکستان کیلئے روانہ ہوگئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کر کے تاجکستان سے ازبکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوشنبے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ فرہاد سلیم اور تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران حیدر نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں تاجک ہم منصب اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث، درپیش چیلنجز سے نمٹنے ،  اور خطے کے امن و استحکام کیلئے علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

The post شاہ محمود قریشی تاجکستان سے ازبکستان کیلئے روانہ ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email