قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم آج وطن واپس  کیلئے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام بجے جمیکا سے براستہ لندن لاہور کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی  کرکٹ اسکواڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12:50 بجے لاہور پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے، یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے انٹیگا روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email