افغانستان سے اب کسی قسم کی دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے،جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اب کسی قسم کی دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  افغانستان میں امریکی مشن 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک ختم ہوجائے گا،ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر انخلا کا عمل مکمل کر رہے ہیں، ہم طالبان کی باتیں نہیں ان کا طرز عمل دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سےامریکا آنے والوں کا بیک گراونڈ چیک کیا جارہا ہے، موجودہ حالات 2001 سے بہت مختلف ہیں، ہم سب دہشتگردی کےخلاف متحد ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، ہم نے افغانستان میں اپنے ٹارگٹ حاصل کرلئے ہیں، افغانستان سے اب کسی قسم کی دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم انٹرنیشنل کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے افغانوں کا تحفظ کریں گے، اگر طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی ہوئی تو جواب دیں گے۔

The post افغانستان سے اب کسی قسم کی دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے،جوبائیڈن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email