پی ایچ اے ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کی افواہوں کی تردید کرتا ہے،جواد قریشی

پنجاب ہورٹی کلچراتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جواد احمد قریشی نے کہا ہے کہ پی ایچ اے شہر کے تمام پارکوں میں ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کی افواہوں کی تردید کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ پارکوں میں ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کا کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والا واقعہ بے پناہ ہجوم کی وجہ سے پیش آیا ،ملزمان اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ  پی ایچ اے شہر کے تمام پارکوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا رہاہے۔

The post پی ایچ اے ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کی افواہوں کی تردید کرتا ہے،جواد قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email