شیخ رشید کا بلدیہ ٹاون کراچی دھماکے کا نوٹس

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدری بھی کی۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہیئیں، وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

The post شیخ رشید کا بلدیہ ٹاون کراچی دھماکے کا نوٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email