قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،عثمان بزدار  

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ جشن آزادی پرمعصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔

The post قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،عثمان بزدار   appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email