دوسرے بیٹے کے نام پر تنقید، کرینہ ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں؟

بالی ووڈکی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والوں کے لیے کہا کہ وہ کبھی ٹرولز کے بارے میں نہیں سوچتیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی زندگی  میں منفی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نہ ہی وہ ٹرولز کو بارے میں سوچتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کا مقابلہ مراقبے سے کرتی ہیں، ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کےنواب سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کا نام سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹرولنگ کی گئی۔

کرینہ اور سیف کے دونوں بچوں کے ناموں کی مغلیہ سلطنت کے نامور بادشاہوں کے ناموں سے منسوب ہونے کی وجہ سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین سیف اور کرینہ کے بچوں کے ناموں کے بارے میں مزاحیہ تبصرے کیے گئے تھے۔

The post دوسرے بیٹے کے نام پر تنقید، کرینہ ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email