مودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کو جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کو مالی اور جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں انتخابات کے ذریعے نئی مخلوط حکومت بنانے کی تجویز دی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کرلیا جاتا تو آج افغانستان کی یہ صورتِ حال نہ ہوتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  مزید کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی عوام یوم سیاہ ہی مناسکتے ہیں۔ مودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کو مالی اور جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی۔

The post مودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کو جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email