شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، آصف زرداری 

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق صدر آصف علی زرداری نے جشن آزادی کے موقعے پر  اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ بانی پاکستان کے فلسفے اور افکار مطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت  کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کا آئین دیکر اظہار رائے کی آزادی دی، 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔

 آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، ہمیں ہر طرح کے شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو  کے مشن کے مطابق ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

The post شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، آصف زرداری  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email