ہاتھوں پیروں پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون

خاتون نے 22 سیکنڈ میں ہاتھوں اور پیروں سے 100 میٹر تک دوڑ لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ جولی ایم سی کینن نے یہ ریکارڈ گریٹر ورنن ایتھیلیٹس پارک میں بنایا جہاں جولی نے چاروں ہاتھوں پیروں پر دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ 22.99 سیکنڈز میں طے کیا جو کہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ میں درج 25 سیکنڈ سے کم ہے۔

جولی 3 سال کی عمر سے اس طریقے کی دوڑ لگانے کی پریکٹس کررہی ہیں۔

 تاہم اب خاتون کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے بعد تیسرے بچے کی پیدائش نے انہیں ایک بار پھر متحرک بنادیا۔

The post ہاتھوں پیروں پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email