لاہور، گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر فائرنگ

لاہور کے علاقے گلبرگ میں چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گولی خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں لگی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی حقیقت کو جانچہ جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post لاہور، گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email