کراچی : بلدیہ حب ریور روڈ پر دھماکہ،6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی

کراچی میں بلدیہ حب ریور روڈ پر گاڑی میں سلنڈر دھماکہ ہوا ، دھماکے میں  6  افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا کہ کراچی میں بلدیہ حب ریور روڈ پر گاڑی میں نصب شدہ سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کا واقعہ دہشتردی نہیں حادثہ ہے،واقعے کے حوالے سے مزید شواہد تحویل میں لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔۔

The post کراچی : بلدیہ حب ریور روڈ پر دھماکہ،6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email