شیخ رشید  کو وزارت پر کم ٹی وی پر شکل دکھانے کا شوق زیادہ ہے،فیصل کریم

پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو وزارت پر کم ٹی وی پر شکل دکھانے کا زیادہ شوق ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی  نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  شیخ رشید اپنی فکر کریں آئیندہ انتخابات کے بعد کہاں ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کے دن بھی شیخ رشید فتنہ اور فساد سے باز نہیں آئے۔

پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عجب منظر ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نالائقوں کا ٹولا ملک پر مسلط ہے، آئیندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں فتح حاصل کریگی۔

The post شیخ رشید  کو وزارت پر کم ٹی وی پر شکل دکھانے کا شوق زیادہ ہے،فیصل کریم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email