صدر مملکت 3 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے 3 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے 3 روزہ دورے پر استنبول پہنچے تو استنبول کے گورنر علیٰ یرلکایا، اعلی ٰترک حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر ان  کا استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے  مطابق اپنے قیام کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر اردگان کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ دونوں صدور پاکستان نیوی کے لیے ترکی کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی معروف ترک تاجروں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

The post صدر مملکت 3 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email