آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی کیمپس میں کیک کاٹا، پرچم کشائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ 9  اسپتال اور 21 یونیورسٹیاں بن رہی ہیں جبکہ بہتر لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیئے سال کے اختتام پر 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنش کارڈ ملے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کسان روتے تھے، 3 برسوں میں ہر سال تمام کسانوں کو بہترین ریٹس ملے ہیں، قبضہ مافیا سے10 لاکھ کنال کی زمین واگزار کرائی گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پر سیاست ہوتی رہی، عثمان بزادر نے 35 فیصد بجٹ رکھا، اب قانون بنایا گیا ہے کہ 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب میں لگے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی جبکہ اگلے دو سال بھی عثمان بزدار وزیر اعلی ٰرہیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

The post آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email