اسرائیل کے قریب شارک کی غیرمعمولی وسیع نرسری دریافت

گہرے پانی میں شارک کی ایک بڑی نرسری اور غالباً انڈوں کی سب سے بڑی نرسری دریافت ہوئی ہے یہ تل ابیب کے پاس گہرے پانیوں میں موجود ہے۔

کئی اسرائیلی اداروں نے مشترکہ تحقیق کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بحیرہ روم کی گہرائی میں موجود یہ جگہ شاید دنیا کا واحد علاقہ بھی ہے جہاں شارک کی سب سے بڑی تعداد نسل خیزی کے لئے ملاپ کرتی ہیں

اس تحقیق میں اسرائیلی بحری تحقیقی ادارے ، حائفا یونیورسٹی، بن گوریون یونیورسٹی اور میرین ریسرچ یونیورسٹی آف ایلات نے اشتراک کیا ہے۔

یہ تحقیق آب وہوا میں تبدیلی کے تناظر میں کی گئی ہے جس میں سمندری تحقیق اور بحری حیاتیات کا جائزہ لیا گیا اور ہم جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے وھیل اور شارک کی تعداد پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اقوامِ متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں زیرِ آب زندگی پر بھی زور دیا ہے جس کے تحت سمندری زندگی کا تحفظ اور بقا کو ضروری بنانا ہے۔

اسرائیلی ماہرین کہتے رہے ہیں کہ اطراف کے پانیوں میں شارک بڑی تعداد میں دریافت ہوتی رہی ہیں لیکن یہاں ڈسکی اور سینڈبار شارک کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔

ماہرین اب تک اس کی وجہ نہیں جان سکے تاہم بعض کا خیال ہے کہ یہاں ماہی گیری اور آبی جہاز نہ ہونے کی وجہ سے شارک بے خطر ہوکر یہاں آتی ہیں۔

اس تحقیق میں ماہرین نے سینکڑوں بچہ شارک اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے انڈے دیکھے ہیں جو روایتی انڈوں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔

The post اسرائیل کے قریب شارک کی غیرمعمولی وسیع نرسری دریافت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email