جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دینا چاہتا ہوں ، گورنراسٹیٹ بینک

گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضا باقر نے کہا کہ جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضا باقر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نےاس ملک میں خوبصورتی اورنعمتوں سےنوازاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا چاہیے کہ ہم خوش نصیب ہیں ، ہمارے بڑوں کی قربانیوں کی وجہ سے اتناخوبصورت ملک ہماراملک ہے ، ہمیں عہد کرنا چاہیےکہ اس ملک کی خوبصورتی کواوربڑھائیں گے۔

گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضا باقر نے کہا کہ یکم جولائی 1948کوقائداعظم محمدعلی جناح نےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کاافتتاح کیا ، قائداعظم نےکہاتھاکہ معاشی خودمختاری میں اسٹیٹ بینک کااہم کردارہے ، ہمارا بنیادی ہدف مہنگائی کوکم کرنا اور معاشی استحکام لاناہے۔

The post جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دینا چاہتا ہوں ، گورنراسٹیٹ بینک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email