پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، خرم دستگیر

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ن لیگ ہائوس میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم جشن آزادی منا رہے ہیں لیکن شدت سے احساس ہے کہ پاکستان آزاد نہیں ہے، پاکستان کی جمہوری سیاست ایک بار توڑ موڑ دی گئی ہے، مہنگائی کی صورت میں بہت بڑی مشکل آئی جس نے پاکستانیوں کی گردنیں کاٹ دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، تمام تر حملوں کے باوجود نواز شریف کو قائم رکھنا ہے، آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر ملک آزاد کروایا ہے، اس غیر جمہوری ہائیبرڈ نظام سے نواز شریف کی قیادت میں نجات حاصل کریں گے، اس غیر جمہوری ہائیبرڈ نظام سے نواز شریف کی قیادت میں نجات حاصل کریں گے۔

The post پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، خرم دستگیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email