پوری قوم کو پاکستان کی 74ویں سالگرہ کے روز دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ڈاکٹر مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کی 74ویں سالگرہ کے روز دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے یوم جشن آزادی کے روز مین کینال روڈ لاہور پر پودا لگایا اور کہا کہ آج جشن آزادی کے روز ہر پاکستانی کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پورے لاہور میں بھرپور پودے لگائے جائیں گے ، عوام الناس سے درخواست ہے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا ہے ، آج جشن آزادی کے روز ہر پاکستانی کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے۔

The post پوری قوم کو پاکستان کی 74ویں سالگرہ کے روز دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ڈاکٹر مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email