باسی روٹی کھانا کیستا ہے اور اسکے کیا فائدے ہیں

بڑے بزرگوں سے سنا ہے کہ باسی روٹی صحت کے لئے فائدے مند ہوتی ہے اور یہ جسم کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

لیکن اس بات میں کتنی سچائی ہے ہم نہیں جانتے ہیں لیکن پھر بھی باسی روٹی کو گھی لگا کر یا تل کر یا پھر اسیے ہی گرم کر کے کھانے میں بہت مزہ آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دودھ میں باسی روٹی ڈال کر کھانے سے جسم کو بہت طاقت ملتی ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی مدد ملتی ہے۔

زچگی کے بعد خواتین کے جسم میں مختلف قسم کی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں جن سے بچنے کے لئے اصلی گھی کے ساتھ باسی روٹی استعمال کرنا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

اسکے علاوہ باسی روٹی کا حلوہ کھانے سے جوڑوں کا درد کنٹرول میں آ جاتا ہے۔

باسی روتی کو کن کن طریقوں سے کھایا جاتا ہے:

1۔ ایک کپ دودھ کو گرم کریں اور اس میں باسی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور اگر آپ کو شوگر نہیں ہے تو اس میں چینی شامل کرلیں اور کھائیں، آپ دیکھیں گے کہ یہ ذائقے دار بھی ہے اور فائدے مند بھی، تو جلدی سے بنا کر کھائیں اور طاقتور بن جائیں۔

2۔ تھوڑا سا گھی کرم کریں اور اس میں باسی روٹی کو چُور کر ڈالیں، اور تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں، جب دل چاہے اس کو کھائیں یہ بہت فائدہ دے گی۔

The post باسی روٹی کھانا کیستا ہے اور اسکے کیا فائدے ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email