مرتضٰی وہاب کا عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سومرو اور ڈپٹی کمشنر کورنگی ایم بی دھاریجو کے ہمراہ کورنگی کے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں محکمہ صحت کے عملے نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سینٹر میں موجود لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین کی اور لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ وہ کورونا ویکسین لگائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

The post مرتضٰی وہاب کا عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email