علی زیدی  نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ لوگ ویکسینیشن کروائیں، ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک پہنیں۔

The post علی زیدی  نے کورونا وائرس کو شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email