کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنا افسوسناک ہے،ہرشل گبز پر پابندی کے لئے دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لئے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔

The post کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے،فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email