پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کا ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبرپختونخوا کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں بلاول نے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی کو خوش آمدید کہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات کے دوران غیرمعمولی نتائج دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے جوق در جوق سیاسی خانوادے اور عوامی قافلے پی پی پی کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کا ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم ہے،پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر اور وفاق کی ایک علامت ہے۔

ملاقات میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی سمیت ہمایون خان، شازی خان، امجد آفریدی، ہدایت اللہ، اخوند زادہ چٹان اور امان الحق خان نے شرکت کی۔

The post پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email