عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، مرتضٰی وہاب

 ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم مل کر اس مہلک وباء سے نمٹ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پارلیمانی سیکرٹری  صحت قاسم سومرو کے ہمراہ ضلع جنوبی کےویکسینیشن سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضٰی وہاب نے دورے کے دوران موجود لوگوں سے بات چیت کی  جبکہ وہاں موجود ڈاکٹرز نے مرتضٰی وہاب کو بریفنگ دی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ  حکومت مرتضٰی وہاب نے  جناح اسپتال میں 24/7 ویکسینیشن سینٹرکا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کے ہمراہ  ڈی سی ساؤتھ ارشاد سوڈھر اور جناح اسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔

دورے کے دوران ترجمان سندہ حکومت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے ویکسینیشن سینٹرز کی شروعات سے لوگ زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین لگوا سکیں گے، شہری 24گھنٹے کھلنے والے ویکسینیشن سینٹرز سے استفادہ  حاصل کریں۔

 مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کل ایک لاکھ 93 ہزار لوگوں نے سندھ بھر میں ویکسین لگوائی جبکہ شہر میں آج بھی 24 گھنٹے ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

The post عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، مرتضٰی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email