آزادی صحافت پر کسی بھی اعتبار سے قد غن ناقابل برداشت ہے، گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی بھی اعتبار سے قد غن ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں بول ٹی وی چینل کی ٹیم پر فرائض کی ادائیگی کے دوران حملہ کی مذمت کی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سینیئر صحافی ارشاد سنجرانی اور ان کے ساتھیوں پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، اس واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ آزادی صحافت پر کسی بھی اعتبارسے قد غن ناقابل برداشت ہے، صحافی برادری ذمہ داری کے ساتھ معاشرے کی کمزوریوں کی نشاندہی کر کے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔

The post آزادی صحافت پر کسی بھی اعتبار سے قد غن ناقابل برداشت ہے، گورنرسندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email