نورالحسن نے شادی سے قبل نوکری کیوں چھوڑی تھی؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر  اداکار و میزبان نورالحسن نے اپنا انڈسٹری میں آنے سے متعلق احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں آنے کے لئے والد سے اجازت لینے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ابا کہا کرتے تھے کہ شوبز کی دنیا اصلی نہیں ہے، یہ نقلی ہے اور ان کی بات سے میں بالکل اتفاق کرتا ہوں۔

نورالحسن نے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے قبل ایڈورٹائزنگ میں رہا، اس کے علاوہ اخبار میں بھی کام کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی شادی سے 15 روز  پہلے ہی نوکری چھوڑ دی تھی، 2000 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور میری شادی 2001 میں ہوئی۔

نورالحسن نے کہا کہ مجھے لگا شادی، نوکری اور ٹی وی میں سے کوئی دو ہی چیزیں چل سکتی ہیں تو میں نے شادی اور ٹی وی کو ترجیح دی۔

اداکاری میں آنے سے متعلق نورالحسن نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج میں ایک مرتبہ اتفاقیہ طور پر اسکٹ کیا تھا، جس پر لوگوں نے کافی اچھا ردعمل دیا، یہاں تک کہ وہاں کے گزٹ میں بھی شائع ہوگیا۔

بعدازاں اصغر ندیم سید صاحب کے ڈھائی گھنٹے کے ڈرامے میں ایک کردار نبھایا اور پھر اداکاری کے سفر کا آغاز ہو گیا۔

The post نورالحسن نے شادی سے قبل نوکری کیوں چھوڑی تھی؟ اداکار نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email