ریما خان تنقید کرنے والوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیوں نہیں کرتیں؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ تنقید کرنے والوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیوں نہیں کرتیں۔

ریما خان نے کہا کہ میں ہمیشہ خود پر توجہ دیتی ہوں، مجھ سے اگر کوئی کہتا ہے کہ فلاں نے آپ کے بارے میں ایسی بات کی تھی آپ نے جواب نہیں دیا، میں کہتی ہوں کہ خود میں اتنی خامیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہوں، دوسروں کو دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔

اداکارہ نے شاعرانہ انداز میں ایک خوبصورت نظم بھی پڑھی۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین ریما کے نرم لہجے والے انداز کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

The post ریما خان تنقید کرنے والوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیوں نہیں کرتیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email