اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ باچا خان ائیرپورٹ پر دو مختلف نجی ایر لائنز سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 27 مسافروں کو آف لوڈ کیا ہے، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کے پاس کورونا ویکسینشین سرٹیفکیٹ نہیں تھے۔

ائیرپورٹ حکام کا مزید کہنا ہے کہ مسافر نجی ائیرلائنز سے کراچی جارہے تھے، جن مسافروں کے پاس کورونا ویکسینشین سرٹیفکیٹس تھے صرف انہیں سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

The post اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email