مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے، غلام سرور

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ کے موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں انہیں بھی حوصلے سے کام لینا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کا موقف ملک دشمنی پر مبنی ہے جبکہ مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر کے لیے ایک لفظ نہ بولا۔

The post مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے، غلام سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email