بھارت: کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس سامنے آگیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے بعد ایک خطرناک وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت میں زیکا وائرس کے کیسز کی تعداد 63 ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس میں 50 سالہ خاتون متاثر ہوئی ہیں جب کہ خاتون کا چکن گونیا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون اب شفایاب ہوچکی ہیں اور ان کے اہل خانہ میں بھی زیکا وائرس کی علامات تاحال نہیں پائی گئیں۔

یاد رہے زیکا وائرس کے انفیکشن کی کچھ علامات بخار، جسم میں درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، بے چینی یا سردرد ہیں اور یہ علامات عام طور پر 2-7 دن تک رہتی ہیں البتہ ہر متاثر فرد میں یہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

The post بھارت: کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email