ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

تاہم دیر سے ہونے والی ٹاس ویسٹ انڈیز کے نام رہی اور اس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

The post ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email