‎قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ جیسے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے کے بعد عمران صاحب نے آج ایک نیا یوٹرن لیا ہے ، عمران صاحب الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیر جانبداری کو تباہ آپ نے کیا ہے، جس وزیر کو الیکشن کمشن نے نکالا ، عمران صاحب ہیلی کاپٹر پر اپنے ساتھ بٹھا کر واپس آزاد کشمیر لے آئے ۔

‎مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے تین بار وزیر کو آزاد کشمیر لاکر الیکشن کمشن کے حکم کی توہین کی ، عمران صاحب وہ وقت دور نہیں جب آپ کو بھی عوام کے کٹہرے میں مجرم بنا کر لایا جائے گا ، الیکشن کمشن آزاد کشمیر کے اختیارات کو عمران صاحب اور ان کے خود سر وزراء نے ہوا میں اڑایا۔

The post ‎قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email