صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر وار ہے، رحمان ملک

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر وار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بول نیوز ٹیم پر کوریج کے دوران حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ سینئر صحافی ارشاد سنجرانی اور بول ٹیم پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر وار ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

The post صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر وار ہے، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email