کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، ہمیں بحیثیت قوم مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ برائے مہربانی ماسک پہنیں اور ویکسین لگائیں، اور اس مرض میں مبتلا تمام لوگوں کے لیے  دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں۔

The post کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email