اداکار عمران ہاشمی کی فلم کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی  نے فلم ٹائیگر 3 کے کردار میں ڈھلنے کے لئے سخت محنت شروع کردی۔

اداکار کو فلم ایک تھا ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔

اس فلم میں عمران ہاشمی ولن کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے سخت محنت شروع کردی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹا گرام  پر جم میں ورزش کے بعد  کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  بازؤں کی ورزش کا ایک  اور دن۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emraan Hashmi (@therealemraan)

عمران ہاشمی کی جانب سے تصویر  پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف  نے لکھا کہ لگتا ہے کہ اس بار ٹائیگر تھری میں سلمان بھائی پٹیں گے۔

The post اداکار عمران ہاشمی کی فلم کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email